نئی دہلی : اجیت پوار کو این سی پی کا نام اور انتخابی نشان ملنے کے بعدشرد پوارکی بیٹی اور این سی پی رہنما سپریا سولے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہمارے دستاویز ٹھیک تھے۔ اس پارٹی کے بانی رکن اور بانی لیڈر شرد پوار ہی ہیں۔ لیکن ابھی ماحول کچھ اور ہے۔ ملک میں نظر نہ آنے والی طاقت ہے جو یہ سب کر رہی ہے۔ ہم اس کے خلاف لڑیں گے، ہم سپریم کورٹ ضرور جائیں گے۔‘‘ سپریا یہ بھی کہتی ہیں کہ ’’مجھے لگتا ہے جو کچھ شیوسینا کے ساتھ ہوا، وہی آج ہمارے ساتھ ہو رہا ہے۔ اس لیے یہ کوئی نیا حکم نہیں ہے۔ بس نام بدل گئے ہیں لیکن مواد وہی ہے۔
ملک کے موجودہ حالات اور سیاست کے بدلے ہوئے انداز کا تذکرہ بھی سپریا سولے نے میڈیا کے سامنے کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’اس ملک میں جو توڑ-مروڑ کی سیاست چل رہی ہے، وہ آئین سے پرے ہے۔ جو ہو رہا ہے وہ جمہوریت کے لیے اچھا نہیں۔ اس حکومت کے ذریعہ آئی سی ای انکم ٹیکس، سی بی آئی، ای ڈی کا استعمال کیا جا رہا ہے اور پارٹیوں و کنبوں کو توڑا جا رہا ہے۔ یہ اس ملک میں ایک چلن بن گیا ہے، اس کے خلاف لڑنا ہوگا۔
No Comments: