بجنور:سماجوادی پارٹی چیف اکھلیش یادو نے بجنور کے نہٹور میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے بی جے پی پر ملک کا ماحول خراب کرنے کا الزام لگایا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ نگینہ لوک سبھا سیٹ سے انڈیا اتحاد امیدوار منوج کمار کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔اکھلیش یادو نے اپنے خطاب کے دوران بی جے پی کو سب سے زیادہ سازش تیار کرنے والی پارٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کا اس مرتبہ یوپی میں جیت کا کھاتہ نہیں کھلنے والا ہے۔ 2022 میں عوام کی ہم لوگوں کو بھرپور حمایت ملی تھی۔ بجنور میں بھی ہم نے سیٹیں جیتی تھیں، لیکن یہاں سازش کے تحت ہمیں ہرا دیا گیا۔ اب اگر بی جے پی کی حکومت مرکز میں آئی تو آئین کو بدلنے کے ساتھ ساتھ جمہوریت کو ختم کر دے گی۔
اکھلیش یادو نے سوال اٹھایا کہ الیکٹورل بانڈ کا پیسہ اتنے بڑے مقدار میں بی جے پی کے پاس کیسے پہنچ گیا۔ ہر ایک کمپنی بی جے پی کو الیکٹورل بانڈ سے پیسہ دے رہی ہے۔ بی جے پی سازش کے تحت دوسرے لیڈروں کو جیل بھیجنے پر آمادہ ہے۔ جھوٹا کیس بنا کر انھیں جیل بھیجا جا رہا ہے۔
No Comments: