قومی خبریں

خواتین

اتراکھنڈ اسمبلی میں یکساں سول کوڈ بل پیش

بل پیش ہونے پر بی جے پی اراکین اسمبلی نے ’جئے شری رام‘ اور ’وندے ماترم‘ کےنعرے لگائے

دہرہ دون: آج اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے ریاستی اسمبلی میںیکساں سول کوڈ( یو سی سی )بل 2024 پیش کیا .۔واضح ہوکہ 4 فروری کو اتراکھنڈ کابینہ نے یو سی سی بل کو منظوری دی تھی۔آج جب اتراکھنڈ اسمبلی میں وزیر اعلیٰ دھامی نے یو سی سی بل پیش کیا تو بی جے پی اراکین اسمبلی نے ’جئے شری رام‘ اور ’وندے ماترم‘ کے نعرے بلند کئے۔ حالانکہ اپوزیشن لیڈران اس بل کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ گورنر سے منظوری ملنے کے بعد ریاست میں یہ قانون نافذ ہو جائے گا، اور پھر اتراکھنڈ اس قانون کو نافذ کرنے والی ملک کی پہلی ریاست بن جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یو سی سی بل کے مسودہ میں 400 سے زیادہ دفعات ہیں۔ اس کا مقصد روایتی رسوم و رواج سے پیدا ہونے والی خرابیوں کو دور کرنا ہے۔ چونکہ ہندو، عیسائی اور پارسی کے لیے دوسری شادی جرم ہے اس لیے کچھ لوگ دوسری شادی کے لیے مذہب تبدیل کر لیتے ہیں۔ ایسے میں یو سی سی نافذ ہونے کے بعد ایک سے زیادہ شادی پر پوری طرح سے روک لگے گی۔ علاوہ ازیں کچھ مذاہب میں شادی کو لے کر کوئی عمر طے نہیں ہے۔ یو سی سی نافذ ہونے کے بعد شادی کے لیے کم از کم عمر 21 سال طے ہو جائے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *