قومی خبریں

خواتین

بابری مسجد کایوم شہادت آج

جنون میں مبتلا کارسیوکوں نےبابری مسجد کو 6 دسمبر 1992 ء کو شہید کردیا تھا

نئی دہلی : اترپردیش کے ایودھیا میں 16 ویں صدی کی بابری مسجد کو 6 ڈسمبر 1992 ء کو شہید کیا گیا تھا۔ آج اس مقام پر موجودہ مرکزی حکومت نے عدالت سے فیصلہ حاصل ہونے کے بعدعظیم رام مندر تعمیرکی کرادی ہے جس کا آئندہ ماہ افتتاح ہوگا۔ 31 سال قبل بی جے پی اور آر ایس ایس کے علاوہ کئی محاذی تنظیموں جیسے وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے فرقہ پرستانہ جنون میں مبتلا کارسیوکوں نے بابری مسجد کے ڈھانچہ کو منہدم کردیا تھا۔اس وقت بی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے رتھ یاترا کے ذریعہ رام مندر کی مہم چلائی تھی جس کے زیر اثر کئی علاقوں میں تشدد پھوٹ پڑا تھا۔بی جے پی کو اس مہم کا سیاسی فائدہ ہوا اور اٹل بہاری واجپائی کی قیادت میں چار سال بعد پہلی مرتبہ مرکز میں بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت قیام آیا تھا ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *