پٹنہ :صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آج بہار کےمشرقی چمپارن ضلعے میں مہاتما گاندھی سینٹرل یونیورسٹی، موتیہاری کے پہلے جلسہ تقسیم اسناد میں طلبہ اور ریسرچ اسکالرس کو ڈگری اور میڈل دیے ۔ آج ایک ہزار85 طلبہ اور ریسرچ اسکالروں کو ڈگری دی گئی۔ بھارتی طلبہ کے علاوہ نیپال، بنگلہ دیش اور بروندی کے طلبہ کو بھی ڈگریاں دی گئیں۔ صدرجمہوریہ نے تقریب کے دوران چانکیہ کے اداکار اور ڈائرکٹر ڈاکٹر چندرپرکاش دویدی کو اعزازی ڈاکٹریٹ سےنوازا۔ انھوں نے سابق ممبر پارلیمنٹ اور صنعت کار آر کے سنہا کو بھی اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری عطا کی ۔ یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر مہیش شرما نے یونیورسٹی میں ڈاکٹر راجندرپرسادانڈسپلینری سینٹر کے قیام کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نتیش کمارنے اعلان کیا کہ سات سال پرانی اِس یونیورسٹی کے لیے جلد ہی مستقل عمارت تیار ہوگی۔جنابکمار نے کہا کہ ریاستی سرکار 300 ایکڑ اراضی فراہم کرے گی اور الاٹمنٹ کا پورا عملتین دِن کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو سرکار یونیورسٹیکی عمارت کی تعمیر میں بھی مدد کرے گی۔اس موقع پر صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا ہےکہ سماجی مساوات اور اتحاد سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے۔
No Comments: