نوح میں سخت حفاظتی انتظامات کے دوران برج منڈل جل ابھیشیک یاترااختتام پذیر
مختلف مقامات پر ہندو اور مسلم دونوں نے یاترا کا خیرمقدم کیا
نوح (ہریانہ): برج منڈل جل ابھیشیک یاترا جس کے دوران گزشتہ برس تشدد برپا ہوا تھا، پیر کے دن یہاں سیکوریٹی کے سخت انتظامات کے بیچ شروع ہوئی۔مختلف مقامات پر ہندو اور مسلم دونوں برادریوں نے یاترا کا خیرمقدم کیا۔ مہامنڈلیشورم سوامی دھرم دیو نے کہا کہ اِس سال کی یاترا نے ملک بھر میں ہندو۔مسلم بھائی چارے کا طاقتور پیام بھیجا ہے۔
یاترا نلہرمہادیو مندرسے شروع ہوئی اور بعدازاں اس نے جھرمندر، فیروز پور جھرکہ کا رخ کیا۔یاترا 80کلو میٹر کا فاصلہ طئے کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نوح دھریندر کھڈگاٹا نے بتایا کہ یاترا آسانی سے جاری رہی۔ سیکوریٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے۔ مسلمانوں کے کئی گروپس نے سادھو سندھو اور یاتریوں کا خیرمقدم کیا۔آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ عمیر احمد الیاسی نے اتوار کے دن نوح کے نلہرمہادیو مندر جاکر امن کی اپیل کی تھی۔
No Comments: