Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ریکھاسرکار تماشہ بازی میں مصروف ،گریپ 4کے باوجود کونڈلی میں چل رہا اینٹوں کا پلانٹ :سوربھ

دہلی سرکار کے ماتحت ایس ٹی پی پلانٹ میں چلنے والے برک پلانٹ سے نکل رہا ہے شدید دھواں

نئی دہلی، 22دسمبر(میرا وطن)
عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج نے اتوار کو کونڈلی واقع دہلی سرکارکے ایس ٹی پی پلانٹ میں چل رہے برک پلانٹ کی ویڈیو ایکس پر شیئر کر کے گریپ4-کی پابندیوں کے حوالے سے بی جے پی سرکار کی قلعی کھول دی۔ کونڈلی سے آپ کے رکن اسمبلی کلدیپ کمار نے برک پلانٹ کا دورہ کر کے بی جے پی سرکار کے جھوٹے دعو ¶ں کی حقیقت دہلی کی عوام کے سامنے رکھی۔اس پلانٹ سے نکلتے دھوئیں کو دکھاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یہ پلا نٹ چلایا جا رہا ہے۔انہوں نے موقع پر موجود ملازمین کو سخت سرزنش کرتے ہوئے اسے فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت دی۔
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ گریپ 4-کے نفاذ کے باوجود دہلی سرکار کے ماتحت کونڈلی ایس ٹی پی پلا نٹ میں چلنے والے برک پلانٹ سے زبردست دھواں نکل رہا ہے۔ بی جے پی سرکار اور اس کے وزرا صرف تشہیر اور تماشہ بازی میں مصروف ہیں۔ انہوں نے سرکار سے سوال کیا کہ کیا آلودگی کم کرنے کی ذمہ داری صرف دہلی والوں اور اپوزیشن کی ہی ہے؟ برک پلانٹ کا دورہ کرنے کے بعد رکن اسمبلی کلدیپ کمار نے بتایا کہ یہاں ایس ایس پی پرائیویٹ لمیٹڈ کا سلج مینجمنٹ پلانٹ چل رہا ہے۔ یہ کمپنی ایس ٹی پی سے نکلنے والے کچرے (سلج) سے اینٹیں بنانے کا کام کرتی ہے۔
کلدیپ کمار نے کہا کہ اتوار کو دہلی کا اے کیو آئی 800 سے تجاوز کر چکا ہے۔ گریپ-4 کے تحت بی جے پی کی چار انجن والی سرکارکہہ رہی ہے کہ وہ دہلی میں تنور تک نہیں جلنے دے گی اور تعمیراتی کاموں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، لیکن دوسری طرف نیو کونڈلی اور مایور وہار فیز-3 میں واقع دہلی جل بورڈ کے پلانٹس کے اندر بھاری مقدار میں دھواں نکل رہا ہے۔ اگر دن میں یہ حالت ہے تو رات میں یہ دھواں پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ کچرے سے بننے والی ان اینٹوں کی بدبو اور یہ زہریلا دھواں بچوں کے پھیپھڑوں کو تباہ کر رہا ہے۔
کلدیپ کمار نے نیشنل گرین ٹریبونل (این جی ٹی)، مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی)اور د ہلی آلودگی کنٹرول کمیٹی (ڈی پی سی سی) سے مطالبہ کیا کہ اس معاملے میں فوری کارروائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس کمپنی کو نوٹس جاری کر کے بھاری جرمانہ عائد کیا جائے ۔ کلدیپ کمار نے وزیر ماحو لیات منجندر سنگھ سرسا اور وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا سے بھی کہا کہ وہ موقع پر آ کر خو د حقیقت دیکھیں۔ بی جے پی کے وعدے بہت بڑے ہیں لیکن کام کچھ بھی نہیں۔ یہ سرکار صرف تماشہ کر رہی ہے اور دہلی میں یہ پھلیرا کی پنچایت پوری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *