قومی خبریں

خواتین

مودی کے ذریعےقبائلیوں کوبن واسی کہنے پر راہل گاندھی ناراض

کانگریس رہنما نے کہا کہ وَنواسی کہنا قبائلیوں کے لسانی وقاراوررہن سہن کو مٹانا ہے

شہڈول: ’’ہم آپ کو قبائلی کہتے ہیں اور پی ایم مودی آپ کو ’وَنواسی‘ کہتے ہیں۔راہل گاندھی نے پی ایم مودی کے ذریعہ قبائلیوں کو وَنواسی کہنے پر ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے پر دونوں کے فرق کو بھی واضح کیاہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’قبائلی کا مطلب ہے ملک کے پہلے مالک، آپ کا جَل (پانی)، جنگل اور زمین پر پہلا حق ہے۔ جبکہ وَنواسی کا مطلب ہے جو لوگ جنگل میں رہتے ہیں۔ ان کا نہ زمین، نہ جنگل اور نہ ہی جَل پر حق ہے۔ ان کے پاس کوئی حق نہیں ہے۔ ہمارے لیے آپ قبائلی ہو۔ اس ملک کے پہلے مالک ہو۔ آپ کی باوقار تاریخ رہی ہے۔ وَنواسی لفظ آپ کے لسانی وقار، رہن سہن، لباس کو مٹانے کی کوشش ہے۔
راہل گاندھی نے مدھیہ پردیش کے سیدھی پیشاب واقعہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لیڈر قبائلیوں کو بے عزت کرنے کا کام کرتے ہیں۔ ہندوستان کو جو 90 افسر چلاتے ہیں، ان 90 افسروں میں سے ایک افسر قبائلی ہے۔ پورے مک میں قبائلی آبادی 8 فیصد ہے، لیکن ملک کا نظام چلانے میں آپ کی حصہ داری نہیں ہے۔ اگر بجٹ میں 100 روپیہ خرچ ہوتا ہے تو قبائلی افسر 10 پیسے کا فیصلہ لیتا ہے۔ ہماری لڑائی یہی ہے، اور آپ کے لیے ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *