Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ایشین گیمز سے واپس لوٹے ہندوستانی دستے سے وزیر اعظم کی ملاقات

ایشین گیمز میں خواتین کے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر نریندر مودی نے فخر کا اظہارکیا

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ایشین گیمز میں شرکت کرکے واپس لوٹے ہندوستانی دستے سے ملاقات کی اور کہا کہ ملک نے ایشین گیمز میں اب تک کی سب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے ہندوستانی ایتھلیٹس کے دستے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’’آج جب آپ کامیاب ہوکر واپس آئے ہیں تو مجھے لگ رہا ہے کہ ہماری سمت درست ہے… ہندوستان نے اس مرتبہ غیر ملکی سرزمین پر سب سے زیادہ تمغے جیتے ہیں۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ہماری ‘ناری شکتی نے ایشین گیمز میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ ہندوستان کی بیٹیوں کی صلاحیت کے بارے میں بتاتا ہے۔” انہوں نے کھلاڑیوں سے کہاکہ آپ نے 100 تمغوں کی تعداد کو عبور کرنے کے لئے دن رات کام کیا۔ ایشین گیمز میں آپ سبھی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر پورا ملک فخر محسوس کر رہا ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *