نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ بارش کے باعث موسم سرد اور خوشگوار ہو گیا ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا کہ بدھ کو دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو اس موسم کے عام درجہ حرارت سے ایک ڈگری سیلسیس کم ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ صبح 8.30 بجے دہلی میں نسبتاً نمی کی سطح 92 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ آج دارالحکومت میں مطلع ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ بدھ کو دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ بارش کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔محکمہ موسمیات نے منگل کو خبردار کیا کہ ہماچل پردیش کے سات اضلاع – کانگڑا، سرمور، چمبہ، شملہ، کلو، کنور اور منڈی کے مختلف حصوں میں اگلے 24 گھنٹوں میں درمیانے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔
رانچی موسمیاتی مرکز کے انچارج ابھیشیک آنند نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ مانسون کی وجہ سے جھارکھنڈ میں منگل اور بدھ کو کافی بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ دو روز میں جنوبی اور مشرقی حصوں میں تیز بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق 7 اگست کو بہار کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے آسمانی بجلی کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بہار کے کچھ اضلاع میں یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ایک بار پھر محکمہ موسمیات نے اتراکھنڈ میں شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق، “اس ہفتے، جموں اور کشمیر، ہماچل پردیش، اتراکھنڈ اور راجستھان میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ اتر پردیش، پنجاب، ہریانہ، چندی گڑھ، دہلی میں وسیع پیمانے پر بارش کا امکان ہے۔” بارش کا امکان ہے۔
No Comments: