قومی خبریں

خواتین

دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار

محکمہ موسمیات کی جانب سے جموں و کشمیر کے لیے الرٹ جاری

نئی دہلی : ملک کی راجدھانی دہلی اور نوئیڈا، غازی آباد، گروگرام میں آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ تاہم ان لوگوں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جو شام کو دفتر سے گھر لوٹ رہے تھے۔ وقفے وقفے سے بارش کے باعث سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی خلل کی وجہ سے شمالی ہندوستان میں بارش کا ماحول ہے۔ بحیرہ روم سے شروع ہوا یہ خلل پیر کوپاکستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں تک پہنچ گیا تھاجس سے منگل کوشمالی ہند میں بارش کا موسم بن گیا ۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے لیے بھی الرٹ جاری کیا ہے۔ ریاست میں بارش اور ژالہ باری کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ اگلے 3-4 گھنٹوں کے دوران کشمیر اور جموں میں کچھ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج بجلی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ مذکورہ مدت کے دوران کشمیر کے کچھ حصوں بالخصوص شوپیاں، کولگام، بڈگام اور گاندربل حصوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جموں، راجوری پونچھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *