مسلمان 20سے 25 جنوری تک اپنے گھروں میں رہیں۔بدرالدین اجمل
اے آئی یو ڈی ایف کے صدرنے کہا کہ رام مندر کے افتتاح کے موقع پر ہمیں محتاط رہنا ہوگا
نئی دہلی :اس ماہ22 جنوری 2024 کو ایودھیا میں رام للا کا پران پرتشٹھا تقریب سے عین پہلے آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے صدر اور لوک سبھا کے رکن بدرالدین اجمل کا اہم بیان سامنے آیا ہے، انہوں نے تمام مسلمانوں سے کہا کہ وہ 20 سے 25 جنوری تک اپنے گھروں میں رہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں بی جے پی کوکمیونٹی کا سب سے بڑا دشمن بھی بتایا ہے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق بدرالدین اجمل، آسام کے بارپیٹا میں ایک میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے کہا، ‘ہمیں محتاط رہنا ہوگا۔ مسلمان 20 سے 25 جنوری تک سفر کرنے سے گریز کریں۔ رام جنم بھومی میں رام للا کی مورتی کی تنصیب پوری دنیا دیکھے گی۔ لاکھوں لوگ بسوں، ٹرینوں، ہوائی جہازوں وغیرہ سے سفر کریں گے۔ سب کو امن برقرار رکھنا چاہیے۔
No Comments: