قومی خبریں

خواتین

مودی اور یاہو کے درمیان فون پر اہم بات چیت

وزیر اعظم نے ایکس پر کہا کہ فون کرنے اور موجودہ حالات پر اَپڈیٹ دینے کے لیے اسرائیلی وزیر اعظم کا شکریہ۔

نئ دہلی :وزیر اعظم نریندر مودی اور اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے درمیان منگل کے روز فون پر اہم بات چیت ہوئی۔ بات چیت کے بعد وزیر اعظم مودی نے کہا کہ حماس کے ساتھ چل رہی جنگ کے درمیان ہندوستان کے لوگ یہودی ملک کے ساتھ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پی ایم مودی نے ایکس پر کہا کہ ’’فون کرنے اور موجودہ حالات پر اَپڈیٹ دینے کے لیے بنجامن نیتن یاہو کا شکریہ۔ ہندوستان کے لوگ اس مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ ہندوستان دہشت گردی کے سبھی اشکال اور اظہار کی سخت اور واضح طور سے مذمت کرتا ہے۔
پی ایم او (وزیر اعظم دفتر) نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی کو آج اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے ٹیلی فون کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اسرائیل میں دہشت گردانہ حملوں کے نتیجہ کار مارے گئے اور زخمی ہوئے لوگوں کے تئیں گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور بتایا کہ ہندوستان کے لوگ اس مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ متحد ہو کر کھڑے ہیں۔ انھوں نے دہرایا کہ ہندوستان دہشت گردی کے سبھی اشکال اور اظہار کی واضح طور پر مذمت کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے اسرائیل میں ہندوستانی شہریوں کی سیکورٹی کے ایشو پر روشنی ڈالی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے مکمل تعاون اور حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ دونوں لیڈران رابطہ میں بنے رہنے پر اتفاق بھی ظاہر کیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *