قومی خبریں

خواتین

تما م متنازعہ مذہبی مقامات ہندئووں کو سونپ دیں۔اندریش کمار

سینئر آر ایس ایس لیڈرنے کہا کہ موہن بھگوات کی بات بالکل واضح ہےکہ ہر مسجد میں شیو لنگ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہے

نئی دہلی۔آر ایس ایس کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے کہا ہے کہ مسلمانوں او ر دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو چاہئے کہ رضاکارانہ طور پر تمام متنازعہ مذہبی مقامات کو ہندو کمیونٹی کے حوالے کردیں۔ خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی کو دئے گئے ایک انٹرویو میں اندریش کمار نے کہا  کہ راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ(آر ایس ایس) سربراہ موہن بھگوات نے واضح طور پر کہا ہے کہ ”ہر مسجد میں شیولنگ تلاش کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔اندریش کما رنے کہا کہ بھاگوت کا بیان کا مقصد باہمی تنازعات کو ختم کرنا تھاتاکہ سماج نفرت اورتشدد سے آزاد رکھ کر سونچے“۔ کمار جو آر ایس ایس کے نیشنل ایکزیکٹیو رکن اور پیٹرن مسلم راشٹریہ منچ ہیں ،نے کہاکہ بیرونی حملہ آوروں نے ”سناتن“ کے ماننے والوں سے تعلق رکھنے والے منادر کومنہدم کیاہے۔انہوں نے کہاکہ موہن بھگوات نے جو کہا ہے وہ واضح ہے۔ اس میں شیولنگ تلاش کی کوئی ضرورت نہیں ہے‘ سچائی ہر کسی کے سامنے ہے۔ہر ایک کوسچائی تسلیم کرنا چاہئے۔
کمار نے مزیدکہاکہ ”مسلمان اور دوسرے مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو آگے انا چاہئے او رہندؤوں کے متنازعہ مذہبی مقامات کو ہندو برداری کے حوالے کرنا چاہئے۔کمار نے کہاکہ ایودھیامیں رام مندر کی تعمیر کے ساتھ نہ صرف ملک میں بلکہ دنیا بھر میں ایک خوشی کا ماحول ہے۔انہوں نے کہاکہ ”رام مندر ہر کسی کے لئے رام مندر(ایودھیا) ایک قومی مندر ہے۔ رام کسی کے اور ہر کسی کے اندر ہیں۔ہندوستان وہ قوم ہے جس نے تمام مذاہب کا احترام کیااور انہیں قبول کیاہے۔ لہذا یہ کہنا درست ہے کہ رام مندر ایک قومی مندر ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *