نئی دہلی : الیکشن کمیشن نے اجیت پوار گروپ کو اصل این سی پی (نیشنلسٹ کانگریس پارٹی) قرار دے دیا ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ سبھی ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے اور ساتھ ہی شرد پوار کو نئی پارٹی تشکیل دینے کے لیے تین نام پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ نام بدھ کی شام 4 بجے تک دینے ہوں گے۔انتخابی کمیشن نے اپنے فیصلہ میں صاف طور پر کہہ دیا ہے کہ اجیت پوار گروپ کے پاس این سی پی کا نام اور انتخابی نشان استعمال کرنے کا اختیار ہے۔ یعنی شرد پوار این سی پی سے تو دستبردار ہوئے ہی، انتخابی نشان بھی ان کے ہاتھ سے چلا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ این سی پی کی لڑائی شرد پوار گروپ اور اجیت پوار گروپ کے درمیان گزشتہ 6 مہینوں سے زیادہ مدت سے چل رہی ہے۔ اس درمیان تقریباً 10 سماعتیں ہوئیں جس کے بعد انتخابی کمیشن نے این سی پی تنازعہ کا نمٹارا کرتے ہوئے اجیت پوار گروپ کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔ کمیشن نے اپنے فیصلے میں عرضی کے رکھ رکھاؤ سے متعلق مقررہ جانچ پر عمل کیا، جس میں پارٹی آئین کے اہداف اور مقاصد کی جانچ، پارٹی آئین کی جانچ اور تنظیمی و قانونی دونوں اکثریت کی جانچ شامل تھے۔
No Comments: