شمبھو بارڈر :کسان تحریک کے دوران ہریانہ کے شمبھو بارڈر پر ایک 70 سالہ کسان کی موت ہو گئی۔ ان کی موت سے ناراض کسانوں نے دہلی کی جانب کوچ کرنے کا اعلان کر دیا جنہیں روکنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے۔ اس کے بعد وہاں کے حالات کشیدہ ہو گئے ہیں۔
خبروں کے مطابق ان بزرگ کسان کی موت ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ہوئی ہے۔ انہیں رات میں سردی لگ گئی تھی جس کے بعد انہیں راج پورہ اسپتال لے جایا گیا جہاں سے انہیں پٹیالہ کے گورنمنٹ راجندر اسپتال ریفرر کر دیا گیا تھا۔ انہیں ایمرجنسی میں بھرتی کیا گیا اور علاج کے دوران ہی ان کی موت ہو گئی۔ اے بی پی نیوز پر شائع خبر کے مطابق پٹیالہ کے ڈپٹی کمشنر شوکت احمد پرے نے بھی کسان کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ’’میڈیکل ریکارڈ کے مطابق کسان کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی ہے۔ ان کا نام گیان سنگھ ہے اور وہ کسان مزدور مورچے کے دھڑے کسان مزدور سنگھرش سمیتی کے رکن تھے۔
No Comments: