سنبھل: اتر پردیش کے سنبھل میں جامع مسجد کے قریب پولیس چوکی کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے۔ جمعہ کو نماز کے بعد پولیس محکمے نے جامع مسجد کے پاس خالی میدان کی پیمائش کی اور چونے سے نشانات لگائے۔
سنبھل کے اے ایس پی شریش چندر نے کہا کہ علاقے کی حساسیت اور سکیورٹی کو مدنظر رکھتے ہوئے یہاں ایک مستقل پولیس چوکی بنائی جا رہی ہے۔ یہ چوکی پولیس اہلکاروں کے قیام اور سکیورٹی کے بہتر انتظامات کے لیے اہم ثابت ہوگی۔
پیمائش کے دوران جامع مسجد کمیٹی کے اراکین اور مقامی لوگ اپنے زمین کے کاغذات لے کر وہاں پہنچے۔ پولیس نے بتایا کہ ان کاغذات کی جانچ کی جائے گی۔ پولیس ٹیم نے اس مقام کی پیمائش مکمل کر لی ہے جہاں چوکی تعمیر کی جائے گی اور چونے سے نشان لگا دیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ 24 نومبر کو سنبھل میں تشدد کے واقعات ہوئے تھے، جس کے بعد پولیس انتظامیہ نے علاقے میں سخت سکیورٹی انتظامات کیے ہیں۔ اس کے علاوہ مذہبی رہنماؤں کے ساتھ بھی بات چیت کی گئی ہے تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔
No Comments: