نئی دہلی :یوگا گرورام دیو پھر ایک مرتبہ اس وقت تنازعات کے مرکز بن گئے جب دیگر پسماندہ طبقات(او بی سی) کے خلاف انہیں ریمارکس کرتے ہوئے دیکھاگیا ہے۔ تاہم رام دیو نے واضح کیاکہ ان کے تبصرے اے آئی ایم ائی ایم لیڈر اسدالدین اویسی پر تھے اوبی سی کمیونٹی پر نہیں تھے۔سوشیل میڈیا پر بڑے پیمانے میں گردش کرنے والے اس ویڈیونے غم وغصہ کو جنم دیا کیونکہ اس میں یہ تجویزکیاگیاتھا کہ رام دیو نے اپنی برہمن شناخت کا دعوی کرتے ہوئے اوبی سی کمیونٹی کو بدنام کیاتھا۔
میڈیا کے سوالات کاجواب دیتے ہوئے رام دیو نے اصرار کیاکہ ان کے بیان کو ”غلط سمجھا اورغلط سناگیاہے“۔ رام دیو نے کہاکہ ”میں نے اویسی کہا اوبی سی نہیں ہے‘ان (اویسی) کے پیش روملک دشمن تھے۔میں اسے سنجیدگی سے نہیں لیتا۔وائرل ویڈیو میں رام دیو کواسٹیج پر ایک بڑے ہجوم کے درمیان میں پوجا پاٹ کرتے ہوئے دیکھاگیا ہے اور وہ کہہ رہے ہیں کہ میرا مول گوتر ہے برہما گوترہےاور میں ہوں اگنی ہوتری۔اگنی ہوتری برہمن ہوں میں۔بولے بابا جی آپ تو او بی سی ہیں‘ اوبی سی والوں نے ایسی تیسی کرائی ہے۔میرا بنیادی گوتر برہما گوتر ہے میں اگنی ہوتری برہمن ہوں لوگ کہتے ہیں میں او بی سی ہوں“۔انہیں مزیدکہتے ہوئے سناجاسکتا ہے”میں ایک ویدی برہمن ہوں‘ دویدی ہرہمن‘ترویدی برہمن اور چترویدی برہمن ہوں۔ میںنے چار وید پڑھے ہیں۔
No Comments: