نئی دہلی: باوثوق ذرائع سے ملی خبرکے مطابق پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہو رہا ہے جو 9 فروری تک جاری رہے گا۔ذرائع نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری کو صدر جمہوریہ ہند کے خطاب سے شروع ہوگا اور اس کے بعد اقتصادی سروے رپورٹ پیش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہناہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 31 جنوری سے ہونے والے بجٹ اجلاس میں1 فروری کو مالی سال 2024۔25 کا عبوری بجٹ پیش کریں گی۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 31 جنوری کو بجٹ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے خطاب کریں گی۔ اس کے بعد اکنامک سروے رپورٹ بھی 31 جنوری کو ہی پیش کی جائے گی۔ذرائع نے یہ بھی کہا کہ عبوری بجٹ میں کسانوں کے لیے پی ایم کسان سمان ندھی کو دوگنا کرنے کی تجویز بھی ہو سکتی ہے۔ یہی نہیں خواتین کے حوالے سے کچھ بڑے اعلانات بھی کیے جا سکتے ہیں۔ تاہم، سب کی نظریں اس سیشن پر ہوں گی، کیونکہ لوک سبھا انتخابات سے پہلے عبوری بجٹ پیش ہوگا۔
No Comments: