غازی پور: مختار انصاری کی موت کے بعد سے اہم لیڈران کا غازی پور آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بھی اتوار (7 مارچ) کو غازی پور میں واقع مختار انصاری کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ مختار انصاری سماج وادی پارٹی کے ہی ممبر اسمبلی تھے جن کا گزشتہ 28 مارچ کو انتقال ہو گیا تھا۔ مختار انصاری کے بھائی افضال انصاری غازی پور سے لوک سبھا کے لیے سماج وادی پارٹی کے امیدوار ہیں۔مختار انصاری کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد اکھلیش یادو نے کہا کہ جو تصویر پیش کی گئی ہے وہ حقیقی نہیں ہے۔ ان کے انتقال پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔ کیا ہم یہ نہیں دیکھ سکتے کہ ان کے ساتھ امتیازی سلوک کیا گیا؟
غازی پور میں مختار انصاری کے گھروالوں سے ملنے جاتے ہوئے سماج وادی پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ اس دکھ کی گھڑی میں میں گھر والوں سے ملنے جا رہا ہوں۔ جو واقعہ پیش آیا وہ سب کے لیے چونکا دینے والا ہے۔ مختار نے خود کہا کہ انہیں زہر دیا جا رہا ہے اور وہی بات سامنے آئی۔ ہمیں امید ہے کہ حکومت سچ سامنے لائے گی۔ وہ کئی بار ایم ایل اے منتخب ہوئے۔ جو شخص اتنے سالوں جیل میں رہا اور اس کے بعد بھی عوام اسے جتا رہی ہے تو اس کا مطلب خاندان اور اس شخص نے عوام کا دکھ درد بانٹا ہے۔ آج وہ تمام چیزیں موجود ہیں کہ کس طرح خاندان نے لوگوں کے درمیان کام کیا اور ان کے دکھ درد بانٹے۔ جمہوریت میں عوام اس کے ساتھ نہیں کھڑے ہوتے ہیں جو عوام کے دکھ درد میں شریک نہیں ہوتا۔
No Comments: