Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

اے کیو آئی کے بعد بھاجپا سرکار اب یمنا کا ڈیٹا بھی چھپا رہی ہے

تین ماہ سے یمنا آلودگی رپورٹ بند کردی گئی : سوربھ بھاردواج

نئی دہلی، 23دسمبر(میرا وطن)
دہلی کی بی جے پی سرکار کے ڈیٹا فراڈ کا دائرہ لگاتار بڑھتا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت وا لی سرکار جہاں اے کیو آئی کے اعداد و شمار میں ہیرا پھیری کر رہی ہے، وہیں اب یمنا کے آبی آلودگی کے ڈیٹا کو بھی دبانے لگی ہے۔گزشتہ تین ماہ سے دہلی سرکارکی جانب سے یمنا آلودگی کی رپورٹ جاری نہ کیے جانے پر عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش کنوینر سوربھ بھاردواج نے حملہ بولا ہے۔
اس موقع پر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ بی جے پی حکومت کا ڈیٹا فراڈ اب صرف اے کیو آئی تک محد ود نہیں رہا بلکہ یمنا آلودگی کا ڈیٹا بھی چھپایا جا رہا ہے۔ میرے انکشاف کے بعد، گزشتہ تین ماہ سے ریکھا گپتا سرکارنے یمنا آلودگی کی رپورٹ جاری کرنا ہی بند کر دیا ہے۔
انہوںنے یاد دلایا کہ جب دہلی میں اروند کجریوال کی قیادت میں آپ کی سرکار تھی تو ہر ماہ یمنا آلود گی کا ڈیٹا جاری کیا جاتا تھا۔ آپ سرکار نے سال 2014سے مسلسل یمنا آلودگی کی ماہانہ رپورٹ شا ئع کی، جو ایک جوابدہ سرکار کی پہچان رہی، مگرموجودہ بی جے پی سرکارتو جانچ تک کو روک رہی ہے۔
سوربھ بھاردواج نے کہا کہ این جی ٹی کی جانب سے مقرر آئی آئی ٹی دہلی کے ماہر ین پینل کو سیوریج ٹر یٹمنٹ پلانٹس (ایس ٹی پی)اور آلودگی کا ڈیٹا لینے تک کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے ۔ جان بوجھ کر یمنا آلودگی کی حقیقی صورتحال کو چھپایا جا رہا ہے، جو تشویشناک ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *