ای ڈی کا کیجریوال کے نام 9 واں سمن جاری
دہلی آبکاری معاملے میں 21مارچ کو پیش ہونے کے لیے کہا گیا
نئی دہلی :انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈ ی) نے ایک بار پھر دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کو سمن بھیجا ہے۔ یہ نویں بار ہے جب مرکزی ایجنسی نے انہیں تفتیش کے لیے بلایا ہے۔ اس سمن میں انہیں 21 مارچ کو ای ڈ ی کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ انہیں گزشتہ سمن پر حاضر نہ ہونے کے معاملے میں ہفتہ (16مارچ) کو ہی دہلی کی ایک عدالت سے ضمانت ملی تھی۔ای ڈ ی نے 2 نومبر 2023 کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کو پہلا سمن بھیجا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ اس کے بعد ایجنسی نے انہیں 21 نومبر، 3 جنوری، 18 جنوری، 2 فروری، 19 فروری، 26 فروری اور 4 مارچ کو سمن بھیجے، مگر وزیر اعلیٰ کیجریوال کسی بھی سمن پر حاضر نہیں ہوئے اور مرکزی حکومت پر ایجنسی کے غلط استعمال کا الزام لگایا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ مرکزی ایجنسی ای ڈی انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
No Comments: