Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ڈی ایم کے ممبرپارلیمنٹ اے راجہ کی 15 غیرمنقولہ املاک ضبط

غیر قانونی املاک کو قانونی بنانے کی تحقیقات کے حصے کے طورپرای ڈی کی کاروائی

نئی دہلی :انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے، ڈی ایم کے سے وابستہ ممبرپارلیمنٹ اے راجہ سے تعلق رکھنے والی 15 غیرمنقولہ املاک کو اپنے قبضے میں لیا ہے۔ یہ املاک اُن کی بے نامی کمپنی کے تحت درج تھیں۔ای ڈی کے سابق مرکزی وزیر کے خلاف یہ کارروائی غیر قانونی املاک کو قانونی بنانے کی تحقیقات کے حصے کے طورپر کی ہے۔ای ڈی نے بتایا کہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ راجہ نے 2004 سے 2007 کے درمیان اپنی مرکزی وزارت کے دوران، گروگرام میں قائم ایک ریئل ایسٹیٹ کمپنی کو، ماحولیات سے متعلق منظوری دی تھی۔ ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی نے منظوری دیئے جانے کے عوض، سابق وزیر کو یہ رشوت دی تھی۔ڈی ایم کے لیڈر نے اِس کمپنی کو اپنے کنبے کے ارکان اور قریبی دوستوں کے نام پر 2007 میں یہ کمپنی قائم کی تھی تاکہ مجرمانہ طریقے سے حاصل کی گئی اِس آمدنی کو رکھا جاسکے۔ای ڈی نے یہ بھی بتایا کہ اِس کمپنی نے اپنے قیام سے اب تک کوئی تجارتی سرگرمی انجام نہیں دی ہے۔ تحقیق سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ راجہ نے مجرمانہ طور پر کمائے گئے پیسے کا براہ راست استعمال کرتے ہوئے تمل ناڈو کے شہر کوئمبٹور میں 45 ایکڑ کی املاک خریدی تھیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *