یروشلم : اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ڈرونز اور میزائلوں کا پتہ چلانے کیلئے ایک دیو ہیکل غبارہ ہوا میں چھوڑا ہے۔ اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ جدید مواصلاتی آلات سے لیس یہ غبارہ اپنی نوعیت کا دنیا کا سب سے بڑا غبارہ ہے۔یہ غبارہ جدید جاسوسی آلات سے لیس ہے جو دشمن کے میزائلوں اور ڈرونز کا خلاء میں پتہ چلانے اور ان کے بارے میں بروقت مطلع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فی الحال اس غبارے کوشمالی اسرائیل کی سرحد پر چھوڑا گیا ہے جو لبنان سے آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کی نشاندہی کے بعد انہیں تباہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔
’ٹائمز آف اسرائیل‘ کے مطابق غبارے میں نصب نگرانی کا نظام لبنان میں بہت دور سے اندر تک دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ غبارے کو’تل شمیم‘ نام دیا گیا ہے جس میں درجنوں نجی نوعیت کے چھوٹے کیمرے، چھوٹے کمپیوٹرز اور بڑے بڑے ریڈار ڈیوائسز ہیں۔ یہ 117 میٹر لمبا اور کئی ہزار کلو گرام وزنی ہے۔یہ غبارہ ایک ایسے وقت میں خلاء میں چھوڑا گیا ہے دوسری جانب حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر جھڑپیں تیز ہو رہی ہیں۔117 میٹر لمبا یہ غبارہ سفید رنگ کا ہیاوراس کی تیاری پر کئی سال ہے جس میں امریکا اور اسرائیل دونوں کے ماہرین نے حصہ لیا۔ یہ غبارہ اردن میں سرحدی مثلث، شام اور اردن کی فضائی حدود میں اڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے،اس کی مدد سے فضا اور زمین میں اس کے قریب کسی قسم کی ہونے والی نقل وحرکت کا پتا چلایا جا سکتا ہے۔
No Comments: