غزہ:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے دھمکی دی ہے کہ اگراسرائیلی فوج انتباہ کے بغیر غزہ پٹی میں فضائی حملوں کو انجام دیتی ہے تو وہ اسرائیلی یرغمالیوں کا قتل کردیں گے۔حماس کا مصلح دستہ ایزدان القاسم نے اے ایف پی کی خبر کے مطابق اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ ”ہمارے لوگوں پر بغیرکسی انتباہ کے نشانہ بنانے کا ہر واقعہ ایک یرغمال شہری کی موت کا سبب بنے گا۔ مذکورہ دشمن انسانیت اور اصولوں کی زبان سمجھنے سے قاصر ہے۔لہذا ہم اسی زبان میں اس سے بات کریں گے جووہ سمجھتا ہے۔
حماس نے 7اکٹوبر کے روز سے اپریشن القصاء کی شروعات کی ہے‘ مشرقی یروشلم میں مسجد الاقصیٰ پر حملے کے جواب میں راکٹ داغے ۔مذکورہ اسرائیلی فوج نے اس کے جواب میںآپریشن لوہے کی تلوار کی شروعات کی ہے۔حماس نے 130اسرائیلی سپاہیوں او رشہریوں کو یرغمال بنایا ہواہے۔حماس اچانک اس حملے میں 900کے قریب لوگ اسرائیل میں مارے گئے ہیں۔جبکہ91بچے سمیت 987فلسطینیوں کے بھی جاں بحق ہونے کی خبر ہے ۔جنگ کے دوران 3716لوگ زخمی ہوئے ہیں۔
No Comments: