Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

غزہ میں24 گھنٹوں میں 249 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کے شکار

شہدا کی مجموعی تعداد 23 ہزار سے اوپر۔شہریوں نےاسرائیل مخالف نعرے لگائے

غزہ سٹی: غزہ پر اسرائیلی فوج کے وسیع پیمانے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے ، رات گئے شمالی اور وسطی غزہ کے مختلف مقامات پر راکٹ داغے گئے ۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے الاقصیٰ ہاسپٹل کے اطراف میں ایک بار پھر بمباری کردی، تازہ حملوں میں مزید کئی شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔24 گھنٹوں میں 249 افراد اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے ، شہدا کی مجموعی تعداد 23 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی۔مغربی کنارے میں بھی قابض فوج کی خون ریز کارروائیاں جاری ہیں، تلکریم میں 3 نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا گیا۔نوجوانوں کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشوں کی بے حرمتی بھی کی گئی، اسرائیلی دہشت گردی کے بعد تلکریم میں بڑی تعداد میں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور اسرائیل مخالف نعرے بلند کیے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *