قومی خبریں

خواتین

نسیم الدین صدیقی کوفراڈکال کے ذریعے جان سے مارنے کی دھمکی

پولیس نے یوپی کے سابق وزیر کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا

لکھنئو:اتر پردیش کے سابق کابینی وزیر اور کانگریس لیڈر نسیم الدین صدیقی اور ان کے سیکورٹی افسر کو فون کر کے 50 ہزار روپے کا مطالبہ کرتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے۔ اس واقعے کی اطلاع نسیم الدین صدیقی نے پولیس کو دے دی ہے اور پولیس نے ان کی شکایت کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔خبرکے مطابق فون کرنے والے کہا کہ تمہارے بیٹے کو گرفتار کیا ہے، فوراً 50 ہزار روپے بھیجو۔ جب کانگریس کے لیڈر نے اس سے جرح کی تو اس نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ فون کرنے والے نے خود کو آئی جی بتایا۔ جب نسیم الدین صدیقی کو اندازہ ہوا کہ یہ ایک فراڈ کال ہے اور کوئی انہیں دھمکی دے رہا ہے تو انہوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی اور اس کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی۔باندہ کوتوالی کے ایس ایچ او انوپ دوبے نے بتایا کہ جیسے ہی یہ معاملہ نوٹس میں آیا، فوری طور پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ سرویلانس کے ذریعے موبائل نمبر کو ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ کال کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *