قومی خبریں

خواتین

اسرائیل کی جارحیت جاری، مزید 215 فلسطینی شہید

جارحیت میں شہدا کی مجموعی تعداد 26,650تک پہنچ گئی

غزہ: صیہونی فوج کی غزہ میں خونریز کارروائیاں جاری ہے ، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 215 فلسطینی شہید ہوگئے ۔اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے پناہ گزین اسکول کا محاصرہ کرلیا، گولہ باری اور فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے ۔قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی جارحیت جاری ہے ، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مزید 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔نور شمس کیمپ میں بجلی اور پانی کی لائنوں کو تباہ کردیا جبکہ صیہونی بلڈوزرز نے تلکریم سمیت مختلف علاقوں میں سڑکیں اکھاڑ دیں۔24 گھنٹوں میں215 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد 26,650تک پہنچ گئی۔اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا جس سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
دریں اثناء حماس کے کتائب القسام (القسام بریگیڈز) نے اسرائیلی شہر تل ابیب پر ایک بار پھر راکٹوں کی بارش کر دی۔تفصیلات کے مطابق فلسطینی مزاحمت کاروں کی تنظیم نے اسرائیلی فوج پر جوابی وار کرتے ہوئے تل ابیب میں راکٹ داغ دیے ، جس سے تل ابیب میں سائرن بج اٹھے ۔حماس کا اسرائیل پر راکٹ حملہ فلسطینیوں کے قتل عام کا ردِ عمل ہے ، القسام بریگیڈز کے پاس تاحال بڑی فائر پاور موجود ہے ، حماس کے جانبازوں نے اسرائیلی فوج کے متعدد ٹینکس اور بلڈوزرز بھی تباہ کر دیے ہیں۔القسام بریگیڈز نے خصوصی مناظر بھی جاری کر دیے ہیں، ویڈیوز نے اسرائیلی فوج کو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ چھوڑا، حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ، اسرائیلی ڈرون بھی قبضے میں لے لیے گئے ۔اسرائیلی چینل 14 کے مطابق غزہ سے تل ابیب کی طرف تقریباً 15 میزائل داغے گئے ہیں، القسام بریگیڈز نے ایک بیان میں کہا ہم نے شہریوں کے خلاف صہیونی قتل عام کے جواب میں تل ابیب پر میزائلوں سے بمباری کی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *