نئی دہلی: این ای ای ٹی(نیٹ)امتحان میں شامل ہونے والے طلباءکے لئے خوشخبری ہے، نیٹ پوسٹ گریجویٹ امتحانات کے لئے اکزامینیشن فیس میں تخفیف کردی گئی ہے۔ 5 جنوری 2024 کو مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ کو لکھے گئے خط میں نیشنل بورڈ آف ایگزامینیشن ان میڈیکل سائنسز نے کہا ہےکہ اس نے ہر امیدوار کے لیے امتحانی فیس میں 750 روپے کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔خط میں ڈاکٹر ابھیجت شیٹھ نے کہاکہ سب سے پہلے وہ مرکزی وزیر منسکھ منڈاویہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے جن فعال قیادت کی وجہ سےاین بی ای ایم ایس اپنے مقصد کو حاصل کرنے اور ہندوستان میں طبی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں کامیاب رہا ہے۔”
انہوں نے خط میں مزید کہا کہ این بی ای ایم ایس امتحانات میں شرکت کرنے والے لاکھوں امیدواروں کو فوائد فراہم کرنے کے لیے این بی ای ایم ایس نے ہر امیدوار کے لیے اکزامینیشن فیس میں 750 روپے کی کمی کا فیصلہ کیا ہے۔جوبھی امیدوار 1 جنوری 2024 کے بعد آئندہ امتحان کے لیے درخواست فارم جمع کرے گا، اسے فیس میں کمی کا فائدہ حاصل ہوگا۔ڈاکٹر شیٹھ نے کہا کہ مرکزی وزیر صحت کے ان پٹ کے بغیر امتحان کی فیس میں کمی ممکن نہیں تھی۔انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ میں گورننگ باڈی کی جانب سے آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ این بی ای ایم ایس آپ کی رہنمائی میں مزید ماہر افرادی قوت فراہم کرنےاورمعیاری امتحانات کے انعقاد اورتربیت کے مواقع فراہم کرنےکے لیے کام جاری رکھے گا۔
No Comments: