قومی خبریں

خواتین

ریونت ریڈی تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ ۔حلف برداری 7دسمبر کو

کے سی وینوگوپال نےاطلاع بتایا کہ کانگریس ریاست میں صاف ستھری حکومت فراہم کرے گی

حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کے سربراہ ریونت ریڈی تلنگانہ کے نئے وزیر اعلیٰ ہوں گے ۔ نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری حلف برداری 7 دسمبر کی صبح 11 بجے ہوگی جس میں کانگریس کے کئی سرکردہ لیڈران شرکت کریں گے۔کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے آج ایک پریس کانفرس میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کانگریس ریاست میں ایک صاف ستھری حکومت فراہم کرے گی جو عوام کے حق میں بہتر طریقے سے کام کرے گی۔
قابل ذکر ہے کہ تلنگانہ اسمبلی انتخاب کا نتیجہ 3 دسمبرکو برآمد ہوا اور پھر پیر کے روز کانگریس نے میٹنگ کی جس میں سبھی نومنتخب اراکین اسمبلی نے ایک قرارداد پاس کیا تھا جس میں وزیر اعلیٰ سے متعلق فیصلہ لینے کا کام کانگریس چیف ملکارجن کھڑگے پر چھوڑا گیا تھا۔ اعلیٰ کمان نے آج ریونت ریڈی کے نام پر مہر لگا دیا۔ ریونت ریڈی کو کانگریس اعلیٰ کمان کے کافی قریب بھی مانا جا رہا ہے۔ وہ انتخابی تشہیر کے دوران بھی اکثر ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کے ساتھ نظر آتے تھے۔تلنگانہ کی 119 اسمبلی سیٹوں میں سے کانگریس کو 64 سیٹوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ بی آر ایس کو اس مرتبہ محض 39 سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑا اور بی جے پی کو 8 نشستوں پر کامیابی ملی ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *