قومی خبریں

خواتین

جواہر لال نہرو کی 135ویں سالگرہ پر راہل گاندھی کا خراجِ تحسین

ہندوستان کے پہلے وزیرِ اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی 135ویں سالگرہ کے موقع پر آج پورا ملک انہیں خراجِ تحسین پیش کر رہا ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے رہنما اور لوک سبھا میں قائد حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے پنڈت نہرو کو یاد کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ نہرو جدید ہندوستان کے معمار، جمہوریت کے علمبردار اور مضبوط اداروں کے بانی تھے۔
راہل گاندھی نے اپنے پیغام میں کہا، ’’ہندوستان کے پہلے وزیرِ اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو ان کی سالگرہ پر سلام۔ ان کے جمہوری، ترقی پسند اور شامل مزاج خیالات ہمیشہ ہمارے نظریات اور ہندوستان کے اساس کا حصہ رہیں گے۔‘‘کانگریس کے مرکزی رہنماؤں نے دہلی کے شانتی وَن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا، جس میں نہرو کی خدمات کو یاد کیا گیا۔ اس موقع پر کانگریس کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے سابق وزیرِ اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
کانگریس کے ترجمان اور جنرل سیکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے بھی پنڈت نہرو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک اہم اعلان کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ 14 نومبر 1949 کو پنڈت نہرو کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر ایک شاندار کتاب تحریر کی گئی تھی، جس میں نہرو کی زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالی گئی تھی۔ اس کتاب کی تدوین میں اہم شخصیات جیسے کہ ڈاکٹر راجندر پرساد، سروپلی رادھا کرشنن اور پرشوتم داس ٹنڈن شامل تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *