دہلی۔این سی آر میں بارش سے موسم خوشگوار
جمعہ اور ہفتہ کو تیز بارش کی محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی
نئی دہلی: دہلی، نوئیڈا، غازی آباد سمیت پورے این سی آر میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیااورشدت کی گرمی سے کچھ راحت ملی ۔ بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی ہوئی ہے جس سے لوگوں کو شدید گرمی سے کچھ راحت ملی ہے۔ بارش کے باعث کئی مقامات پر پانی بھر گیا ہے۔تاہم آج صبح ہونے والی بارش کے باعث دفتر اور دیگر کاموں پر جانے والے لوگوں کو پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے پیش گوئی کی ہے کہ بارش جمعرات کو جاری رہے گی۔ آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی کے مطابق، دہلی-این سی آر میں ہفتہ بھر بارش کی سرگرمیاں نظر آئیں گی۔ جمعہ اور ہفتہ کو تیز بارش کا امکان ہے۔
No Comments: