قومی خبریں

خواتین

آئرلینڈرواں ماہ کے اختتام تک فلسطین کو تسلیم کرلیگا

نائب وزیر اعظم مائیکل مارٹن نے کہا کہ رفح میں اسرائیل کی پیش قدمی افسوسناک

ڈبلن :آئرلینڈ کے نائب وزیراعظم مائیکل مارٹن نے کہا کہ امکانی تاریخ 21 مئی رکھی گئی تھی لیکن قطعی تاریخ کے تعلق سے ابھی کچھ کہا نہیں جاسکتا۔ ہم جاریہ ماہ کے اختتام تک ریاست ِ فلسطین کو تسلیم کرلیں گے۔قطعی تاریخ ابھی تک اس لئے طئے نہیں ہوئی ہے کہ بعض ممالک کے ساتھ بات چیت جاری ہے تاکہ مشترکہ طورپر ریاست ِ فلسطین کو تسلیم کرلیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چند دن میں تاریخ واضح ہوجائے گی۔
نیوز ٹاک ریڈیو سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ہم یہ عرب امن پہل کے تناظر میں کررہے ہیں تاکہ 2 ریاستی حل نکل آئے۔ فلسطینی آبادی کو بڑا پیام جائے کہ ہم ان کے حق ِ خودارادیت کے حامی ہیں۔یہ پوچھنے پر کہ آیا وہ آئرلینڈ کی پارلیمنٹ کے اوپر فلسطینی پرچم لہرائے جانے کے مطالبہ کی تائید کرتے ہیں‘ مارٹن نے کہا کہ یہاں اہم پہلو فوری جنگ بندی کے ٹھوس مسائل پر توجہ دینے کا ہے۔انتہائی تکلیف دہ بات ہے کہ اسرائیل‘ رفح میں پیش قدمی کررہا ہے۔ وہاں اب فوجی آپریشن جاری ہے۔ اموات اور تباہی بہت زیادہ ہوئی ہے۔ یوم نکبہ پر ڈبلن میں پارلیمنٹ کی عمارت پر پرچم لہرانے کا مطالبہ ایوان کے اسپیکر نے مسترد کردیا۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *