قومی خبریں

خواتین

اولمپک میں گولڈ میڈل جیتنے کاہندوستانی ہاکی ٹیم کا خواب ادھورا رہ گیا

سیمی فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں دو کے مقابلے تین گولوں سے شکست

پیرس:مردوں کے ہاکی کے سیمی فائنل میچ میں ہندوستان کو جرمنی کے خلاف دو کے مقابلے تین گولوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا کا 44 سال کے طویل انتظار کے بعد گولڈ میڈل جیتنے کا خواب ادھورا رہ گیا ہے۔سیمی فائنل کے آخری کوارٹر میں ہندوستان نے گول کیپر کو تبدیل کیا لیکن جرمنی کے ساتھ اسکور برابر نہ کرسکا۔ شمشیر نے آخری لمحات میں بہت اچھا شاٹ لگایا لیکن وہ گیند کو جال کے اندر نہ ڈال سکے۔ ہندوستان کے پاس ابھی بھی کانسے کاتمغہ جیتنے کا موقع ہے اور اس کے لیے اس کا 8 اگست کو مقابلہ ہوگا۔
ہندوستان نے پہلے کوارٹر میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی تھی لیکن دوسرے کوارٹر میں جرمنی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 منٹ کے اندر ہی 2 گول کر دیئے۔ ہندوستانی ٹیم کو کافی پنالٹی کارنر مل رہے تھے لیکن انہیں گول میں تبدیل نہ کرنا ٹیم کے لیے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔ تیسرے کوارٹر میں کپتان ہرمن پریت سنگھ نے آخر کار پینلٹی کارنر پر گول کر کے میچ 2-2 سے برابر کر دیا۔ جرمنی نے چوتھے اور آخری کوارٹر میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ جس کے نتیجے میں جرمنی نے میچ کے 54ویں منٹ میں اپنا تیسرا گول کر دیا۔ یہاں تک کہ ہندوستان نے آخری منٹوں میں گول کیپر پی آر سریجیش کو متبادل بنایا اور 12ویں کھلاڑی کو میدان میں اتارا۔ اس کے باوجود بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *