قومی خبریں

خواتین

منی پور میں پل ٹوٹنے سےٹرک ندی میں گرا

ڈرائیور لاپتہ۔گاڑی پرسوار دیگر تین افراد کو بچا لیا گیا

نئی دہلی : بہار اور جھارکھنڈ میں گزشتہ کچھ دنوں کے دوران پُل منہدم ہونے کے کئی واقعات سامنے آئے ہیں، اور اب منی پور میں بھی ایک پُل منہدم ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور کے امپھال مغرب ضلع میں ایک پُل گر گیا ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پُل پر سے ایک ٹرک گزر رہا تھا۔
منہدم پُل کا نام ’بیلی پُل‘ بتایا جا رہا ہے۔ پیر کے روز افسران نے حادثہ سے متعلق جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ حادثہ اتوار کے روز سرزد ہوا۔ وانگوئی پولیس تھانہ حلقہ کے موتم فیبو میں جب لکڑی سے لدا ایک ٹرک امپھال ندی موجود پُل سے گزر رہا تھا تو اچانک یہ پُل ٹوٹ گیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ٹرک جب ندی میں گرا تو علاقہ میں ہنگامہ برپا ہو گیا۔ مقامی لوگوں نے ٹرک میں سوار تین لوگوں کو بچا لیا، لیکن ڈرائیور لاپتہ ہو گیا۔ ڈرائیور کی شناخت ایم ڈی بوراجو کے طور پر ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً 45 سال ہے۔ اس کی تلاش اب بھی جاری ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *