دہلی میں 25مئی کو ہوگی پولنگ
چھٹے مرحلے میں ایک ہی دن تمام سیٹوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے
نئی دہلی :ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے ہفتہ کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے لئے ووٹنگ اور نتائج کی تاریخوں کا اعلان کردیا ہے۔ 2024 کے لوک سبھا انتخابات سات مرحلوں میں ہوں گے۔ دہلی کی تما م سات سیٹوں کے لیے ووٹنگ ایک ہی دن چھٹے مرحلےمیں 25 مئی کو ہوگی۔ سات سیٹوں میں چاندنی چوک، شمال مشرقی دہلی، مشرقی دہلی، نئی دہلی، شمال مغربی دہلی، مغربی دہلی اور جنوبی دہلی شامل ہیں۔دہلی میں کل 1.47 کروڑ ووٹر ہیں۔ اس میں 67.5 لاکھ خواتین اور 80.09 لاکھ مرد ہیں۔
No Comments: