قومی خبریں

خواتین

اروند کیجریوال کے بعدوزیر آتشی کے گھر پر کرائم برانچ کی دستک

عام آدمی پارٹی ایم ایل ایز کی خرید و فروخت کے الزمات پر دہلی پولیس کی کاروائی

نئی دہلی : دہلی پولس کی کرائم برانچ کی ٹیم نے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے بعد اتوار کی صبح دہلی حکومت کی وزیر آتشی مارلینا کے گھر پر دستک دی۔ دراصل آتشی مارلینا اور وزیراعلی اروند کیجریوال نے حال ہی میں بی جے پی پر الزام لگایا تھا کہ وہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے کچھ ایم ایل ایز کی خرید و فروخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان الزامات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دہلی پولیس نے معاملہ کی جانچ شروع کردی اور اس کے تحت کرائم برانچ کے اے سی پی خود نوٹس دینے کے لئے اتوار کی صبح آتشی مارلینا کے گھر پہنچے۔ حالانکہ آتشی اپنی رہائش گاہ پر نہیں تھیں۔ اس سے پہلے دہلی پولیس کی کرائم برانچ کی ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کے سلسلے میں جمعہ کو بھی وزیراعلی کیجریوال اور آتشی مارلینا کی سرکاری رہائش گاہ پہنچی تھی۔ حالانکہ اس وقت بھی انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ دہلی پولیس اے اے پی کے دونوں لیڈروں کو نوٹس نہیں سونپ سکی۔
وزیراعلی کیجریوال نے گزشتہ ہفتے الزام لگایا تھا کہ بی جے پی نے دہلی میں ان کی حکومت کو گرانے کے لئے اے اے پی کے سات ایم ایل ایز کو 25-25 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔ اس کے بعد دہلی کی عام آدمی پارٹی حکومت کی وزیر آتشی نے بھی پریس کانفرنس کی اور الزام لگایا کہ بی جے پی نے دہلی میں ‘آپریشن لوٹس 2.0’ شروع کر دیا ہے۔ آتشی نے کہا کہ ‘انہوں نے اے اے پی کے ایم ایل ایز کو پیسے کی پیشکش کرکے اپنے حق میں کرنے کی اسی طرح کی کوشش پچھلے سال بھی کی تھی، لیکن وہ ناکام رہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *