قومی خبریں

خواتین

ر اہل گاندھی اور اکھلیش یادو کی ریلی میں بھیڑ بے قابو

دونوں لیڈروں کو ریلی کو خطاب کئے بغیر واپس ہونا پڑا

پریاگ راج: پھولپور لوک سبھا حلقے میں انتخابی مہم کے لئے پہنچے کانگریس کے سابق صدر اہل گاندھی اور سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے ہنگامے کی وجہ سے اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔پھولپور میں اتوار کو کانگریس اور ایس پی کی مشترکہ ریلی تھی جسے دونوں ہی پارٹیوں کے اعلی لیڈران سے خطاب کرنا تھا لیکن کارکنوں کا جوش اس قدر بڑھا کی بھیڑ بے قابو ہوگئی۔ اکھلیش نے اپنے حامیوں کو پرامن رہنے کی اپیل کی جسے نظر انداز کردیا گیا اور ناراض راہل گاندھی اور اکھلیش یادو اسٹیج سے روانہ ہوگئے۔
ایس پی اور کانگریس اتحاد میں پھولپور کی سیٹ ایس پی کے کھاتے میں جبکہ پریاگ راج کی سیٹ کانگریس کے پاس ہے۔ اتوار کو ایس پی امیدوار امرناتھ یادو کے لئے انتخابی مہم کرنے کے لئے پھولپور پارلیمانی حلقے کے پڈلا میں مشترکہ ریلی سے خطاب کرنے پہنچے تھے۔ اسٹیج پر راہل گاندھی اور اکھلیش یادو کے پہنچنے کے ساتھ بھیڑ بے قابو ہوگئی۔ دونوں لیڈروں نے حامیوں کو پرامن رہنے کی اپیل کی لیکن کسی نہ ان کی ایک نہ سنی۔دونوں لیڈروں کی حامیوں نے نہیں سنی تو یہ دیکھ کر اکھلیش ناراض ہوگئے۔ اکھلیش اٹھے اور اسٹیج سے جانے لگے۔ اسٹیج پر موجود لیڈروں نے اکھلیش کو روکنے کی کوشش کی لیکن وہ اتنا ناراض ہوگئے کہ اسٹیج کے پیچھے بنے ہیلی پیڈ کی طرف چل پڑے۔ اکھلیش کے ساتھ راہل بھی اسٹیج سے اتر آئے۔ دونوں لیڈر ریلی سے خطاب کئے بغیر ہی اسٹیج چھوڑ ہیلی کاپٹر سے روانہ ہوگئے۔تقریبا 15منٹ تک بھیڑ بے قابو رہی۔ انہوں نے سیکورٹی بیرئیر توڑ دیا۔ اسٹیج کی طرف بڑھنے لگے۔ پولیس نے بھیڑ کو روکنے کی کوشش کی تو ان کے ساتھ بھی دھکا۔مکی ہوگئی۔ بھیڑ اسٹیج پر چڑھ گئی اور اسٹیج بھی ٹوٹ گیا۔ وہاں پر رکھی اشیاء درہم برہم ہوگئیں۔ بھیڑ میں کئی افرادمعمولی طور سے زخمی ہوگئے۔ کئی صحافیوں کے کیمرے، موبائل اور دیگر سامان بھی بھیڑ میں ٹوٹ گئے۔سماج وادی پارٹی کے مہانگر جنرل سکریٹری رویندر یادو نے بی جےپی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایس پی کی بھاری بھیڑ دیکھ کر بی جے پی میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ بی جے پی کی سازش کی وجہ سے انتظامیہ نے سیکورٹی کا مناسب انتظام نہیں کیا تھا ۔ پولیس نے روکنے کی کوشش کی تو دھکا ۔مکی کی۔ کئی حامی زخمی ہوئے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *