ہلدوانی میں جاری کرفیو میں صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کی نرمی
اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے دکانیں اور کاروباری ادارے کھولنے کی اجازت
ہلدوانی :اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں 8 فروری کو تشدد کے بعد نافذ کرفیو میں آج جمعرات کو نرمی کر دی گئی ہے۔ نینی تال کے ڈی ایم وندنا سنگھ نے فسادات سے متاثرہ علاقے میں کرفیو میں نرمی کا حکم دیا ہے تاکہ لوگ اپنی روزمرہ کی ضروریات کا سامان خرید سکیں۔ اس عرصے کے دوران اشیائے ضروریہ کی فراہمی کے لیے دکانیں اور کاروباری ادارے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔حکم کے تحت، گوجاجلی کے ایف سی آئی گودام کمپلیکس، بنبھول پورہ علاقے کے ریلوے بازار میں آج صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک نرمی دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بنبھول پورہ تھانہ علاقہ میں کرفیو میں دو گھنٹے کی نرمی رہے گی۔ یہاں کرفیو میں صرف صبح 9 بجے سے 11 بجے تک نرمی کی گئی ہے۔ تاہم اس دوران انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند رہے گی۔ انتظامیہ کی جانب سے دکانوں کو ضروری سامان بھی فراہم کیا جائے گا۔
No Comments: