قومی خبریں

خواتین

میزورم کے انتخابی نتیجے 4دسمبر کو آئیں گے

بڑی تعداد میں لوگوں کی درخواستیں موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کا فیصلہ

نئی دہلی: الیکشن کمیشن نے میزورم انتخابات کی گنتی اور نتائج کی تاریخ تبدیل کردی ہے۔ اب ریاستی انتخابات کے نتائج 4 دسمبر یعنی پیر کو آئیں گے۔ اس سے پہلے میزورم کے نتائج کا اعلان چار دیگر ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ اور تلنگانہ کے ساتھ اتوار 3 دسمبر کو ہونا تھا۔ میزورم میں اس سلسلے میں بہت سے لوگوں کی درخواستیں موصول ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
دراصل ووٹنگ سے پہلے ہی میزورم میں گنتی کی تاریخ بدلنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ تمام سیاسی جماعتوں نے اس پر اتفاق کیا۔ انہوں نے کہا کہ اتوار عیسائیوں کے لیے مقدس دن ہے۔ اس لیے مسیحی برادری کی اکثریت والی ریاست میزورم میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ تبدیل کی جانی چاہیے۔ تمام سیاسی جماعتوں بشمول بی جے پی، کانگریس اور حکمراں ایم این ایف نے اس مطالبے سے اتفاق کیا۔
میزورم اسمبلی انتخابات کے ایگزٹ پول کے نتائج کے مطابق کسی بھی پارٹی یا اتحاد کو 21 سیٹوں کی ضرورت ہے۔ ریاست میں حکمراں میزو نیشنل فرنٹ (ایم این ایف) اور دو دیگر اتحادوں کے درمیان سخت مقابلہ ہے۔ یہ دو دیگر اتحاد ہیں- زورم پیپلز موومنٹ اور کانگریس۔ اگزٹ پول نے ایم این ایف کو 14-18 سیٹیں دی ہیں جبکہ زیڈ ایم پی کو 12-16 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ یہاں کانگریس کنگ میکر کا کردار ادا کر سکتی ہے۔ اسے 8 سے 10 سیٹیں مل سکتی ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *