قومی خبریں

خواتین

نیٹ-یو جی امتحان میں بے ضابطگی پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

مرکزی حکومت نے حلف نامہ داخل کر کہا کہ وہ دوبارہ امتحان کے حق میں نہیں ہے

نئ دہلی :نیٹ-یو جی امتحان میں ہوئی بے ضابطگی کے معاملے میں مرکزی حکومت نے 10 جولائی کو سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کر کہا ہے کہ وہ نیٹ امتحان دوبارہ کرانے کی حمایت میں نہیں ہے۔ حلف نامہ کے مطابق حکومت یہ یقینی بنا رہی ہے کہ قصوروار کسی بھی طالب علم کو کسی طرح کا فائدہ نہ ملے۔واضح ہو کہ سپریم کورٹ نے نیٹ-یو جی میں بے ضابطگی کا الزام لگانے والی عرضیوں پر این ٹی اے کو بھی حلف داخل کرنے کی ہدایت دی ہےاورمعاملے کی سماعت کے لیے 11 جولائی کی تاریخ مقرر کی ہے یعنی آج سپریم کورٹ میں اس معاملے پر سماعت ہوگی۔ امید کی جا رہی ہے کہ آج ہونے والی سماعت سے عین قبل این ٹی اے بھی عدالت میں اپنا حلف نامہ داخل کر سکتا ہے۔
مرکزی حکومت کی طرف سے عدالت عظمیٰ میں جو حلف نامہ داخل کیا گیا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ حکومت مسئلہ کا حل تلاش کرنے کے لیے چوطرفہ کوششیں کر رہی ہے۔ ساتھ ہی یہ یقینی بنا رہی ہے کہ کسی بھی قصوروار امیدوار کو فائدہ نہ ملے۔ یہ بھی یقینی بنایا جا رہا ہے کہ 23 لاکھ طلبا پر صرف اندیشوں کی وجہ سے ایک نئے امتحان کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔ اس حلف نامہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت سبھی مقابلہ جاتی امتحانات کو غیر جانبدار و شفاف طریقے سے منعقد کرانے کے لیے ایک مضبوط حکمت عملی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *