قومی خبریں

خواتین

سابق ایم پی اوتار سنگھ بھڑانا سماجوادی پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں واپس

ہریانہ کانگریس کے انچارج دیپک باوریا سے ملاقات کی اور کانگریس کی رکنیت حاصل کی

نئی دہلی :سابق ایم پی اوتار سنگھ بھڑانا سماجوادی پارٹی چھوڑ کر کانگریس میں واپس آگئے ہیں۔ ہفتہ کو انہوں نے ہریانہ کانگریس کے انچارج دیپک باوریا سے ملاقات کی اور کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ سماجوادی پارٹی کی جانب سے اوتار سنگھ بھڑانہ کو میرٹھ سے الیکشن لڑنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ ایس پی سپریمو اکھلیش یادو نے بھی انہیں ٹکٹ دینے کے لیے لکھنؤ بلایا تھا لیکن انہوں نے الیکشن لڑنے سے انکار کر دیا تھا۔
اوتار سنگھ بھڑانا ہریانہ میں وزیر، ایم پی اور ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ وہ 1991، 2004، 2009 میں فرید آباد لوک سبھا سیٹ اور 1999 میں اتر پردیش کی میرٹھ لوک سبھا سیٹ سے ایم پی رہ چکے ہیں۔ انہیں 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہ فرید آباد لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی لیڈر کرشن پال گرجر سے لگاتار دو بار ہار گئے تھے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *