قومی خبریں

خواتین

تفتیش کےدوران انجو نے کئےچونکا دینے والے انکشافات

عیسائی مذہب پر یقین، ہندو مذہب کے بارے میں زیادہ نہیں معلوم

نئی دہلی : ہندوستان سے پاکستان جاکر اسلام قبول کرنے والی انجو ایک بار پھر خبروں میںہے۔ اس نے پولیس تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ وہ عیسائی مذہب پر یقین رکھتی ہے،وہ ہندو مذہب کے بارے میں کچھ زیادہ نہیں جانتی۔ واضح ہوکہ جب سے انجو ہندوستان واپس آئی ہے، وہ سرخیوں میں ہیں۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کا شوہر اروند اسے بہت مارتا تھا، اس لئے وہ اپنی مرضی سے پاکستان چلی گئی تھی۔پاکستان سے واپس آنے کے بعد انجو کو پولیس کی پوچھ گچھ سے گزرنا پڑااور اس نے تفتیش کےدوران کئی چونکا دینے والے انکشافات کئے۔
قابل ذکر ہے کہ انجو اس سال جولائی میں پاکستان چلی گئی تھی، وہ اپنے شوہر اروند سے یہ کہہ کر گئی تھی کہ وہ گھومنے جارہی ہے، دو چار دن میں واپس آ جائیگی ، لیکن ویزے کی تفصیلات معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ وہ 90 دنوں کے ویزہ پر پاکستان گئی ہے۔پھر یہ خبر آئی کہ انجو نے وہاں اپنے فیس بک دوست نصر اللہ سے شادی کرلی ہےاور شادی سے پہلے اس نے اسلام قبول کر اپنا نیانام فاطمہ رکھ لیا ہے۔ہندوستان وہ اپنے بچوں سے ملنے آئی ہے لیکن ابھی تک ملاقات نہیں ہو سکی ہے کیونکہ بچےاپنے والد اروندکے پاس ہیں جس سے انجو الگ ہو چکی ہے ۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *