Tasawwuf Advertisement 2024

قومی خبریں

خواتین

حج 2024 کیلئے فلائٹ بکنگ کیلئے عازمین کا حج منزل پر پہنچنے کا عمل شروع

ڈی سی پی سنٹرل I ہرش وردھن نے حج کیمپ کا معائنہ کیا۔ جہاں بھی ممکن ہو سکے سکیورٹی کے تمام انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا

نئی دہلی:حج 2024 کے مقدس سفر کے لیے حج پروازوں کا سلسلہ دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے کے ٹرمینل 3 سے 9 مئی سے شروع ہو رہا ہے۔ آئندہ 9/مئی 2024 کو دیر رات 02:20 بجے سفر حج کے لئے پہلی پرواز روانہ ہوگی، جس کے لئے حج منزل پر بکنگ کاؤنٹر شروع ہوگیا ہے اور عازمین نے اپنی پروازیں بک کروانے کے لیے حج منزل پر پہنچنا شروع کر دیا ہے۔
اس دوران حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے ڈی سی پی سنٹرل مسٹر ہرش وردھن کے ساتھ دہلی کے تاریخی رام لیلا میدان میں واقع حج کیمپ کا دورہ کیا اور متعلقہ تھانے کے پولیس اہلکاروں کو حفاظتی نقطہ نظر سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔
دوسری جانب ڈی سی پی آئی آئی جی آئی ائیر پورٹ آشا رنگانی کے ساتھ بھی ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں حج پروازوں کے دوران عازمین کی حفاظت اور نقل و حرکت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ہر قسم کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری اقدامات کو یقین دہانی کرائی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *