قومی خبریں

خواتین

اسرئیلی حملے میں صحافی اہل خانہ سمیت شہید

صحافی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دینے والے ساتھی رپورٹر لائیو کوریج کے دوران آبدیدہ ہوگئے

غزہ: فلسطین کے مقامی ٹیلی ویژن چینل کے لیے کام کرنے والا ایک مقامی صحافی اور ان کے اہل خانہ گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی بمباری میں جاں بحق ہوگئے ۔ صحافی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع دینے والے ساتھی رپورٹر لائیو کوریج کے دوران آبدیدہ ہوگئے اور احتجاج کرتے ہوئے پریس ہیلمٹ اور شیلڈ اتار کر زمین پر پھینک دی۔ نشریاتی ادارے فلسطین ٹی وی اسٹیشن نے بتایا کہ ‘ساتھی صحافی محمد ابو حاطب اپنے خاندان کے افراد سمیت اس وقت شہید ہوئے جب اسرائیل کی جانب سے غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں بمباری کی گئی جہاں صحافی کا گھر بھی بمباری کی زد میں آگیا۔خان یونس کے ناصر ہسپتال کے طبی ذرائع نے بتایا کہ حملے میں کم از کم 11 افراد مارے جاچکے ہیں۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *