قومی خبریں

خواتین

اسرائیل ۔حماس جنگ کے6ماہ مکمل

اب تک33,137 فلسطینی جاں بحق ،دوبارہ جنگ بندی پرزور

غزہ۔آج یعنی اتوار کو اسرائیل پر حماس کے حملے اور اس کے جواب میں غزہ پٹی پر اسرائیلی فوجی کارروائی کو چھ ماہ مکمل ہو گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران، اسرائیل میں 1200 اسرائیلی۔غیر ملکی شہریوں کی ہلاکت کے جواب میں، اسرائیلی فوج کے حملوں میں اب تک صرف غزہ میں 33،137 فلسطینی جاں بحق ہوئے ہیں۔ان میں سے دو تہائی خواتین اور بچے ہیں۔
ہفتے کے روز اسرائیل سے اغوا کیے گئے ایلاد کازیر کی مسخ شدہ لاش اسرائیلی فوج کو غزہ سے ملی۔ ایلاد کو غزہ میں اسلامی جہاد گروپ نے 7 اکتوبر 2023 سے پکڑا تھا۔جب وہ زندہ تھا تو اس کی دو ویڈیوز بھی مسلح تنظیم نے جاری کی تھیں۔ خاندان نے ایلاد کی موت کا ذمہ دار اسرائیلی حکومت کو ٹھہرایا ہے، جو چھ ماہ کے اندر ان کے بیٹے کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے میں ناکام رہی۔ اس وقت تقریباً 130 اسرائیلی یرغمالیوں کے فلسطینی تنظیموں کی تحویل میں ہونے کی توقع ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *