قومی خبریں

خواتین

نئے سال پر دنیا بھر میں تقریبات کا انعقاد

شارجہ میں غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے تقریب سے احتراز

نئی دہلی:ہندوستان سمیت دنیا بھرمیں نئے سال یعنی 2024کا شاندار استقبال کیا گیا۔جیسے ہی گھڑی کی سوئی 12 پر پہونچی لوگ جھوم اٹھےاورایک دوسرے کو مبارکباد دینے لگے ۔ملک میں اس موقع پر سیکورٹی کا بھی خاص خیال رکھا جارہاہے ۔ دہلی پولیس نے مختلف مقامات پر فلیگ مارچ کیا تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا سکے ۔نئے سال کا انتظار پورے ہندوستان میں شدت سےکیا جاتا ہےاور اس کی آمد کے ساتھ ہی لو گوں کی بہت ساری توقعات اس سے منسلک ہوجاتی ہیں ۔نئے سال 2024 کی آمد نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سب سے پہلے ہوئی ۔دونوں ملکوں میں اس کا استقبال پورے جوش و خروش سے کیا جا رہاہے ۔نئے سال کے تعلق سے یہ خبر بھی آئی ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملے کی وجہ سے کئی مقامات پر نئے سال کی تقریبات سے احتراز کیاجا رہا ہے ۔
نئے سال کے تعلق سے متحدہ عرب امارات کے شہر شارجہ میں اس سال غزہ کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے آتش بازی اور تقریبات پر پابندی عائد ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا تھا کہ اس اقدام کا مقصد غزہ کی پٹی کے بھائیوں کے ساتھ حقیقی یکجہتی اور تعاون کا اظہار کرنا ہے۔ واضح ہو کہ فلسطین پر اسرائیلی حملوں میں تقریباً 21 ہزار507 افراد شہید ہو چکے ہیں، جبکہ مزید ہزاروں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *