Vinco Paints - Advt

قومی خبریں

خواتین

ہندوستان نے جی20 کی صدارت برازیل کو سونپی

وزیر اعظم نریندر مودی نے - 2020 سربراہ کانفرنس کے اختتام کا کیا اعلان

جی 20 سربراہی اجلاس کے آخری دن پی ایم مودی برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا کو صدارت

G20 چوٹی کانفرنس کے آخری دن وزیر اعظم نریندر مودی نے G20  سونپی۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے سربراہی اجلاس کے اختتام کا اعلان کیا۔ برازیل اگلے سال جی 20 سربراہی اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

چوٹی کانفرنس کے آخری اجلاس کے بعد پی ایم مودی نے کہا کہ دنیا بدل رہی ہے اور اس کے ساتھ دنیا کے اداروں کو بھی بدلنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا- اب تک یو این ایس سی میں اتنے ہی ممبران ہیں جتنے اس کے قیام کے وقت تھے۔ مستقل ممالک کی تعداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔ اس کے بعد برازیل کے صدر نے کہا کہ غریب ممالک کے قرضوں کے مسئلے کو حل کرنا ہوگا۔ دنیا کو بھوک کے خاتمے کے لیے کوششیں بڑھانا ہوں گی۔

انڈونیشیا کے صدر جنہوں نے گزشتہ سال جی 20 کی صدارت کی تھی اور برازیل کے صدر جو اگلے سال اس تنظیم کی صدارت کریں گے، نے پی ایم مودی کو پودا پیش کیا۔
قبل ازیں تیسرے اجلاس کے دوران منشور کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔ چوٹی کانفرنس کے آغاز سے عین قبل برازیل اور انڈونیشیا کے صدور نے پی ایم مودی کو پودا پیش کیا۔ جبکہ امریکی صدر بائیڈن ویتنام کے دورے پر روانہ ہو گئے۔

جی 20 سمٹ کے دوسرے اور آخری دن جی 20 اور مہمان ممالک کے رہنما راج گھاٹ پہنچے اور مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ راج گھاٹ پر وزیر اعظم مودی نے تمام لیڈروں کا کھادی شالوں سے استقبال کیا۔ تمام لیڈروں کو راج گھاٹ کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *