قومی خبریں

خواتین

آزاد ایجو کیشنل اکیڈمی ہائی اسکول نے بورڈ امتحان میں کامیاب طلبا کو اعزاز سے کیا سرفراز

دہرا دون 03مئی (میرا وطن نیوز)
آج آزاد ایجو کیشنل اکیڈمی ہائی اسکول میہووالا دہرادون میں بورڈ نتائج میں کامیاب طلبہ و طالباب کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ بورڈ نتائج میں دسویں میں 95فیصد نمبر لا کر بورڈ کی ٹاپ20میں فہرست میں نام لاکر اسکول اور علاقہ کا نام روشن کرنے والی طالبہ سمیا، نازیہ دسویں میں 77فیصد اور عرفا 68،فیصد ثنا68فیصد اور بارہویں جماعت میں راقبا پروین 83فیصد، فضا پروین 81فیصد اور بورڈ نتاج میں کامیاب ہونے والے دیگر طلبہ و طالبات کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر سرفراز نے کہا کہ بچوں نے اچھے نمبر لاکر علاقہ اور اسکول کا نام روشن کیا ہے، اسکول کے ڈائریکٹر مولانا رسال الدین احمد حقانی نے کہا کہ اسکولوں کو بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی دھیان دینا چاہیے۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل عبد الرحمن، سابق پرنسپل محمد فیروز، محمد عارف، مفتی ناظم، یامنی گپتا، قاری ذاکر، محمد سعد، حاقفظ مستقیم موجود رہے۔

No Comments:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *